تحریک پیغام مصطفی کا آج سے ہفتہ استحکام پاکستان منانیکا اعلان
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تحریک پیغام مصطفی کے سربراہ علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی نے یوم تکبیر کے سلسلے میں آج سے ہفتہ استحکام و دفاع پاکستان منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
دفاع واستحکام وطن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کوپوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ علامہ جہانگیر شاہ نے کہا کہ پاک فوج کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔