معیشت کی بحالی ،مہنگائی میں کمی وزیراعظم کی اولین ترجیح ،فرح ناز اکبر
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی صدرو رکن قومی اسمبلی ووفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ادب فرح ناز اکبرنے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں حکومت کی طرف سے تمام سیکٹرز کو فعال بنانے کیلئے مربوط اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔۔
، حکومت عوام پر کوئی اضافی بوجھ ڈالنے کا اارادہ نہیں رکھتی،حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا و ریلیف ویژن عوامی امنگوں کے مطابق مرتب کیاگیا ہے جس میں عوام کو ہر سطح پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ،مہنگائی میں کمی کی اولین ترجیح ہے اورا س کاز کی تکمیل کی خاطر موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں اورآئندہعوام امنگوں کی ترجمانی میں کوئی کسراٹھا نہ رکھی جائے گی۔