مری، اتائی ڈاکٹروں کیخلاف کریک ڈائون، متعدد کلینکس سیل
گھوڑا گلی، ملاچھ بازار، مانگا اور جھیکا گلی میں کارروائیاں، غیر معیاری ادویات سیل
مری (نمائندہ دنیا) مری اتائی ڈاکٹروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن متعدد غیر قانونی کلینکس سیل، غیر معیاری ادوایات تلف کی گئی۔ دور دراز دیہی علاقوں میں قائم زچہ بچہ کلینکس بھی سیل کر دیئے گئے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر مریم عباسی نے مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن کی نگرانی کی، متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ارسال کر دیئے گئے۔ یہ کارروائیاں گھوڑا گلی، ملاچھ بازار، کنڈا بازار، مانگا اور جھیکا گلی سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں غیر قانونی طور پر طبی خدمات فراہم کی جا رہی تھیں۔ ڈاکٹر مریم عباسی نے کا کہنا تھاکہ عطائیت عوامی صحت کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔