غلام محمد صفی حریت کانفرنس آزاکشمیر کے بلا مقابلہ کنوینرمنتخب

 غلام محمد صفی حریت کانفرنس آزاکشمیر کے بلا مقابلہ کنوینرمنتخب

پرویز احمد شاہ جنرل سیکرٹری ،امتیاز وانی سیکرٹری اطلاعات ہونگے ،رہنمائوں کی مبارکباد

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر و پاکستان شاخ کے تنظیمی انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا غلام محمد صفی بلا مقابلہ کنوینر، جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ جبکہ امتیاز وانی سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے ہیں انتخابی عمل کی نگرانی اور انعقاد کے لیے قائم الیکشن کمیشن کے فرائض سید کفایت حسین، راجہ خادم حسین، جاوید بٹ اور عبدالمجید لون نے انجام دیئے ، جنہوں نے منظم اور متفقہ انتخابی عمل کو یقینی بنایا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نومنتخب قیادت کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید اور اعتماد کا اظہار کرتی ہے کہ وہ تحریکِ آزادی جموں و کشمیر کے بنیادی مقاصد، شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں اور کشمیری عوام کی اجتماعی امنگوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بصیرت، عزم اور اخلاص کے ساتھ ادا کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں