اسلام آباد ، 18 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکل تھانے بند

 اسلام آباد ، 18 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکل تھانے بند

سرچ آپریشن میں 537افراد،213گھرانوں، 41ہوٹلوں،108گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 537افراد،213گھرانوں، 41 ہوٹلوں، 99 دکانیں، 231موٹر سائیکلوں اور 108گاڑیوں کو چیک کیاگیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 18 مشکوک افراد اور 20 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ مزید براں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے 448 گرا م آئس بھی برآمد کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...