وفاقی دارالحکومت سے 50ہزار نئے افراد کی جماعت اسلامی کی ممبرشپ

  وفاقی دارالحکومت سے 50ہزار نئے  افراد کی جماعت اسلامی کی ممبرشپ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام جاری رابطہ عوام مہم اور ممبرشپ ڈرائیو کے دوران وفاقی دارالحکومت سے 50ہزار نئے افراد نے جماعت اسلامی کی ممبرشپ اختیار کر لی۔

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا، ضلعی و مقامی ذمہ داران اور کارکنان نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز، مارکیٹس، شاپنگ مالز، رہائشی سوسائٹیز، پارکس، تفریحی مقامات، مساجد اور دیگر عوامی مراکز میں شہریوں سے براہِ راست ملاقاتیں کیں۔ اور انہیں جماعت اسلامی کے منشور، عوامی خدمات اور سیاسی جدوجہد سے آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں