ایس ایس پی آپریشز کا جلوسوں کی روٹس کا دورہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر I-9 اورI-10 میں جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں، چیکنگ پوائنٹس، ٹریفک مینجمنٹ پلان اور جلوسوں کے مقررہ روٹس کا جائزہ لیا، اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔