الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال، نومولود کا کا میاب آپریشن ،رسولی نکال لی

الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال، نومولود کا  کا میاب آپریشن ،رسولی نکال لی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تین روزہ نومولود کا کامیاب آپریشن کر کے خطرناک رسولی نکال کر اسکی جان بچا لی۔

جہلم کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے اس نومولود کو پیدائش کے فوراً بعد ایک آنکھ میں تیزی سے بڑھنے والی رسولی کے باعث الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال لایا گیا۔ فوری طبی معائنے کے بعد ماہرین نے فیصلہ کیا کہ بچے کی جان بچانے کیلئے فوری آپریشن ناگزیر ہے، یہ پیچیدہ آپریشن ڈاکٹر طیب افغانی، ڈاکٹر فیضان طاہر، ڈاکٹر علی رضا سید اور ڈاکٹر ایمن پر مشتمل ماہرین کی ٹیم نے سر انجام دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...