قائم مقام وفاقی سیکرٹری امور کشمیر کی زیرصدارت اجلاس، یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ

قائم مقام وفاقی سیکرٹری امور کشمیر  کی زیرصدارت اجلاس، یوم  استحصال کشمیر کی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد (اے پی پی) قائم مقام وفاقی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان نے 5 اگست کو یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔۔۔

 جس میں ملک بھر میں اس دن کو موثر اور مربوط انداز میں منانے کیانتظامات پر غور کیا گیا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر حکومت اور مختلف اداروں کینمائندوں نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اپنی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ شرکا نے مجوزہ تقریبات کی موثر منصوبہ بندی، باہمی رابطہ کاری اور ان کے کامیاب انعقاد کیلئے مجموعی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...