علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، تیسرے ’اوپن ہاؤس اینڈ انوویشن شوکیس‘ کا انعقاد

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، تیسرے ’اوپن  ہاؤس اینڈ انوویشن شوکیس‘ کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیرِاہتمام کمپیوٹ ایکس 2026کے عنوان سے تیسرے ’اوپن ہاؤس اینڈ انوویشن شوکیس‘ کا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں طلبہ نے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، پروگرامنگ، ویب اور موبائل ایپلی کیشنز سمیت مختلف شعبوں میں اپنے اختراعی منصوبے اور تخلیقی تصورات پیش کیے ۔ نمائش میں پیش کیے گئے منصوبوں نے طلبہ کی تکنیکی مہارت، تحقیقی استعداد اور عملی مسائل کے جدید حل تلاش کرنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کا افتتاح وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...