وزیراعلیٰ جی بی کا دورہ این ڈی ایم اے ، چیئرمین کی بریفنگ
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بروقت وارننگ قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت، انعام حیدر
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ بروقت پیشگی وارننگ، موثر رابطہ کاری اور ادارہ جاتی ہم آہنگی ہی قدرتی آفات کے نقصانات میں کمی کی ضمانت ہے۔ این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور قومی مانیٹرنگ نظام پر بریفنگ دی۔
وزیرِ اعلی گلگت بلتستان کو مون سون کے دوران ممکنہ خطرات، پیشگی وارننگ سسٹم اور ہنگامی ردِعمل کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے گلگت بلتستان میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیائی جھیلوں سے اچانک آنے والے سیلاب/ گلاف کے خطرات اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ای او سی کے ذریعے ملک بھر میں موسم، دریاؤں، ندی نالوں اور قدرتی آفات کے ممکنہ خطرات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے ،اس دوران این ڈی ایم اے اور حکومتِ گلگت بلتستان نے مون سون کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments