ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی کھلی کچہری شکایات پر بروقت کارروائی کی ہدایت
راولپنڈی(این این آئی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی ناصر علی خان نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ مارک کردہ درخواستوں پر مقررہ مدت کے اندر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور بہترین پولیس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments