پری سموگ ایکشن پلان، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

پری سموگ ایکشن پلان، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری

ضلع بھر میں سموگ کے تدارک کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں پری سموگ ایکشن پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹرز) عبدالرحمن خان نے کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں سموگ کے تدارک کے لیے آئندہ کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سموگ کے اسباب کے خاتمے ، محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے پر زور دیا گیا۔ آر ڈبلیو ایم سی، پیرا، محکمہ تعلیم، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہوئے پری سموگ ایکشن پلان پر بروقت اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...