نیشنل لیبر فیڈریشن کے مرکزی دفتر میں امیرالعظیم کی یاد میں دعائیہ تقریب
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں جماعت اسلامی کے سابق سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کی یاد میں ایک تعزیتی و دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
جس کی صدارت شمس الرحمٰن سواتی نے کی۔تقریب میں حسیب الرحمٰن، طیب اعجاز، گل نواز خان، امین منہاس ،سید عبدالعزیز شگری و دیگر نے شرکت کی ۔ شمس الرحمٰن سواتی نے کہا کہ امیرالعظیم ایک مسلسل جدوجہد کرنے والے ، مزاحمت کی علامت اور عوام میں شعور بیدار کرنے والے عظیم رہنما تھے ۔ انہوں نے پوری زندگی ملک میں انصاف پر مبنی نظام کے قیام، عوامی حقوق کے تحفظ اور مثبت تبدیلی کی جدوجہد کے لیے وقف کیے رکھی ۔ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments