جاتلی ،مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزم گرفتار
جاتلی (نمائندہ دنیا) جاتلی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ تین ہفتے قبل مویشیوں کے ڈیرے کے قریب ایک ملازم فرحان کی لاش ملی تھی۔
پولیس نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی تو پتا چلا قاتل مویشیوں کے ڈیرے کا مالک اور اس کا ساتھی ہے ، دونوں ملزمان کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ،پولیس نے ایک اور کارروائی میں قتل، اقدامِ قتل اور ضرر کے مقدمے میں مطلوب ایک خطرناک اشتہاری کو بھی گرفتار کر لیا جس نے فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments