حکومت مہنگائی کم کرے ، جماعت ا سلامی حلقہ خواتین

 حکومت مہنگائی کم کرے ، جماعت ا سلامی حلقہ خواتین

7 اگست ہونیوالا احتجاج عوام کے بنیادی معاشی حقوق کی آواز ، قدسیہ ناموس

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی ناظمہ قدسیہ ناموس نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام پر مزید ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور لیویز کا بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کرے اور عوام کو حقیقی اور فوری ریلیف فراہم کرے ۔ انہوں نے کہا کہ 7 اگست کو جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے مہنگائی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف ہونے والا احتجاج دراصل عوام کے بنیادی معاشی حقوق کی آواز ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جائے ، مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...