ایچ ای سی کے زیر اہتمام قائداعظم یونیورسٹی میں قومی آؤٹ ریچ تربیتی پروگرام کا آغاز

 ایچ ای سی کے زیر اہتمام  قائداعظم یونیورسٹی میں قومی  آؤٹ ریچ تربیتی پروگرام کا آغاز

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی کے نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن نے قائداعظم یونیورسٹی میں یونیورسٹیوں کے انتظامی افسران اور عملے کے لیے قومی آؤٹ ریچ تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

 جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ اور انتظامی صلاحیتوں کوبہتر بنانا ہے ۔ تربیتی سیشنز میں جامعات اور سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر اساتذہ، موضوعاتی ماہرین اور تجربہ کار پیشہ ور افراد شرکا کو لیکچرز، کیس سٹڈیز، گروپ سرگرمیوں اور عملی مشقوں کے ذریعے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔پروگرام میں مختلف جامعات کے انتظامی اور مینجمنٹ کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...