جے پی ایم سی کے ملازمین ایف جی ایچ اے پلاٹس کے اہل قرار

  جے پی ایم سی کے ملازمین ایف جی ایچ اے  پلاٹس کے  اہل قرار

یہ بھی وفاقی ملا زمین ، پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے محروم نہیں کیا جا سکتا،وفاقی محتسب

 اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب نو ید کا مران بلو چ نے فیڈ رل گو رنمنٹ ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ اتھا رٹی (ایف جی ایچ اے )کو ہدا یت کی ہے کہ جنا ح پو سٹ گریجو یٹ میڈ یکل سنٹر(جے پی ایم سی) کرا چی کے ان ملا زمین کو جنہیں وفاقی حکو مت کے کو ٹے کے تحت پلا ٹوں کی الا ٹمنٹ سے خا رج کیا گیا تھا، ان کی درخواستوں کی تاریخ سے انہیں وفاقی ملازمین تصو ر کر تے ہو ئے پلا ٹوں کی قر عہ اندا زی اور الا ٹمنٹ کے عمل میں شا مل کیا جا ئے ۔ جے پی ایم سی کے ڈاکٹر ایس ایم طا رق رفیع اور دیگر ملا زمین نے در خوا ست دا ئر کی کہ 18 ویں آ ئینی ترمیم کے بعد جے پی ایم سی کو سند ھ حکومت کے تحت کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں سند ھ ہا ئی کو رٹ اور سپر یم کو رٹ آ ف پاکستان نے اس اقدا م کو غیر آ ئینی اور کا لعدم قرا ر دے دیا مگر ایف جی ایچ اے نے انہیں وفاقی ملا زمین کے لئے مختص رہا ئشی سکیموں میں شا مل نہیں کیا۔ ایف جی ایچ اے نے اپنے جوا ب میں موقف اختیار کیا کہ شکا یت کنند گان نے اس وقت درخوا ستیں جمع کرا ئی تھیں جب جے پی ایم سی سند ھ حکومت کے انتظا می کنٹرول میں تھا، اس لیے وہ وفاقی کو ٹے کے تحت پلاٹو ں کے اہل نہیں تھے ۔ وفاقی محتسب نے ایف جی ایچ اے کے موقف کو مسترد کر تے ہو ئے قرار دیا کہ جے پی ایم سی کے ملا زمین بھی وفاقی ملا زمین ہیں لہذا انہیں وفاقی سر کا ری ملا زمین کے حقو ق کے مطا بق اتھارٹی کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...