ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کے در میان تعاون کا معاہدہ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ایچ ای سی پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے گزشتہ روز تعاون کے ایک معاہدہ پر دستخط کیے۔۔۔
جس کے تحت ایچ ای سی کے ڈگری ویری فکیشن سسٹم کو پی ایس ای بی کے زیرِ تیاری قومی ڈیجیٹل ورک فورس پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔ دستخط کی تقریب میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر، پی ایس ای بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل جیڈی اور دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments