شاہراہِ ریشم فیسٹیول 24 تا 25 اکتوبر پی این سی اے میں منعقد ہوگا

 شاہراہِ ریشم فیسٹیول 24 تا 25 اکتوبر پی این سی اے میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) شاہراہِ ریشم فیسٹیول رواں سال 24 اور 25 اکتوبر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

پی ٹی ڈی سی کے مطابق فیسٹیول کا مقصد نئی شراکت داریاں قائم کرنے ، کاروباری رسائی بڑھانے ،ثقافت، سیاحت، تجارت اور مہمان نوازی کے فروغ کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ فیسٹیول میں زائرین، سیاحت سے وابستہ شراکت دار، بین الاقوامی مندوبین، ریستوران مالکان، کیفے ، فوڈ برانڈز، کلنری انٹرپرینیورز اور مہمان نوازی کے شعبے سے وابستہ کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔ سٹالز کی بکنگ اور رجسٹریشن کیلئے ویب سائٹ ww.silkroadenterprises.pk/book-stall کے ذریعے درخواست جمع کرا ئی جا سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...