پولیس بھرتی ، فزیکل ٹیسٹ کے ریویو بورڈز کا انعقاد

پولیس بھرتی ، فزیکل ٹیسٹ  کے ریویو بورڈز کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس ریکروٹمنٹ 2026کے سلسلے میں امیدواروں کی سہولت اور بھرتی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فزیکل ٹیسٹ کے ریویو بورڈز کا انعقاد کیا گیا۔۔

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ محمد عتیق طاہر اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق کی نگرانی میں ریویو بورڈز کے دوران ان امیدواروں کو دوبارہ پیمائش کا موقع فراہم کیا گیا جو فزیکل ٹیسٹ کے دوران اپنی جسمانی پیمائش سے مطمئن نہیں تھے ۔ریویو کے عمل کے دوران امیدواروں کی جسمانی پیمائش اور متعلقہ مراحل کا مقررہ طریقہ کار کے مطابق دوبارہ جائزہ لیا گیا، جبکہ تمام کارروائی شفاف انداز میں مکمل کی گئی تاکہ کسی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور ہر امیدوار کو اپنی شکایت کے ازالے کا مناسب موقع مل سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...