اکادمی ادبیات، ’’کمالِ فن ایوارڈ‘‘ معروف ادیب و شاعر عبدالرحمن براہوی کو دینے کا فیصلہ

اکادمی ادبیات، ’’کمالِ فن ایوارڈ‘‘ معروف ادیب و شاعر عبدالرحمن براہوی کو دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے سال 2025ء کا ’’کمالِ فن ایوارڈ‘‘ معروف براہوی ادیب و شاعر عبد الرحمن براہوی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

اس کا اعلان کو اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نجیبہ عارف نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ’’کمالِ فن ایوارڈ‘‘ پاکستان کا سب سے بڑا اور باوقار ادبی اعزاز ہے، جس کے ساتھ 10لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جاتی ہے۔ سال 2025ء کے اس ایوارڈ کا فیصلہ ملک کے ممتاز اور مستند اہلِ دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا۔ پینل میں منیر احمد بادینی، ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، ڈاکٹر فہمیدہ حسین، مبین مرزا، ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی، رانا محبوب اختر، ڈاکٹر امجد طفیل، ڈاکٹر روبینہ شاہین، ڈاکٹر اباسین یوسفزئی، حسام حر، ثروت محی الدین، محمد قاسم نسیم اور حارث خلیق شامل تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...