دو ماہ سے پنشن نہیں ملی ،حکام نوٹس لیں ریٹائرڈ ملازمین پی سی بی

دو ماہ سے پنشن نہیں ملی ،حکام نوٹس لیں  ریٹائرڈ ملازمین پی سی بی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین نے دو ماہ سے پنشن کی عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 وفاقی وزیر اور سیکرٹری برائے بین الصوبائی رابطہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ،نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس بی کے ریٹائرڈ ملازمین کے صدر اعظم ڈارو دیگر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کو دو ماہ سے پنشن کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے ،آئندہ پنشن کی بروقت، باقاعدہ اور بلا تعطل ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق، وقار اور فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...