سیوریج نالے کو خود ساختہ آبشار بنا کر سیاحوں کو لوٹا جانے لگا
مری (نمائندہ دنیا) مری میں ایک ایسا مقام بھی سامنے آیا ہے جہاں شہر بھر کے سیوریج کے گندے نالے کو خود ساختہ آبشار کا روپ دے کر سیاحوں کو لوٹا جارہا ہے۔۔۔
، یہ خود ساختہ آبشار مری راولپنڈی جی ٹی روڈ پر چٹہ موڑ اور بانسرہ گلی کے درمیان واقع ہے، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں سیاح پہنچتے ہیں سیاح اس مقام کو قدرتی آبشار سمجھ کر نہ صرف تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں بلکہ بعض اوقات گندے پانی میں بھی اتر جاتے ہیں ،سیاحوں اور مقامی شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سیاحت اور دیگر متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس خود ساختہ سیاحتی مقام کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments