اسلام آباد، 2اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 516گرام ہیروئن، 20بوتلیں شراب،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 11جرائم پیشہ افراد گرفتار کر لیے، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول،تھانہ رمنا،تھانہ نون، تھانہ شمس کالونی، تھانہ بنی گالا، تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ سہالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 516گرام ہیروئن، 20بوتلیں شراب اور مختلف بور کے سات عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments