پاکستان بنانے کیلئے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں،قاضی فضل الرحمن

 پاکستان بنانے کیلئے بزرگوں نے بہت قربانیاں دیں،قاضی فضل الرحمن

پاکستان قائم نہ ہوتا تو مسلمان آج بھی غیر مسلموں کی بالادستی کا سامنا کرتے، عینی شاہد

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کے قیام کی لازوال داستان ایک عینی شاہد کی زبانی سامنے آئی ہے ۔تحریکِ پاکستان کی تاریخ ان بہادر مسلمانوں کی داستان ہے جنہوں نے آزادی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ قیام پاکستان کے عینی شاہد بزرگ شہری قاضی فضل الرحمن نے بتایا کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کی بقا، آزادی اور مذہبی شناخت کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھا اگر پاکستان قائم نہ ہوتا تو مسلمان آج بھی غیر مسلموں کی سیاسی و سماجی بالادستی کا سامنا کرتے۔ فسادات کے دوران کئی مسلمان خاندانوں نے غیر مسلم خواتین، بچوں اور بزرگوں کو اپنے گھروں میں پناہ دی۔ قائداعظم محمد علی جناح مسلمانوں کی امید، اتحاد اور تحریکِ پاکستان کی قیادت کی سب سے مضبوط علامت تھے۔ آج کا پاکستان لاکھوں شہدا اور مہاجرین کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...