اے این ایف:5ملزم گرفتار 135کلو گرام منشیات برآمد
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اے این ایف کی منشیات سمگلنگ کے خلاف 7کارروائیوں میں 5ملزم گرفتار، 2 کروڈ 91 لاکھ سے زائد مالیت کی 135.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔۔۔
ملیر کراچی میں گرفتار ملزم کے قبضے سے 110 گرام آئس برآمد ہوئی۔ راولپنڈی کوریئر آفس میں سعودی عرب جانیوالے پارسل میں ایل ای ڈی لائٹس میں پلاسٹک شیٹ میں جذب 29.36 کلو آئس ،راولپنڈی کوریئر آفس میں ایک اور کارروائی میں برطانیہ سے آنیوالے پارسل سے 30 گرام ویڈ ،ڈسکہ روڈ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 48 کلوگرام چرس، ڈسکہ روڈ سیالکوٹ میں ایک اور کارروائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 15 کلو آئس،8.4 کلو ہیروئن ،تھکوٹ ڈسٹرکٹ بٹگرام کے قریب ٹرک سے 18 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments