ضلع اوگی کے قیام کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کرینگے، بشیر خان حسن زئی
اوگی (نمائندہ دنیا) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل اوگی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بشیر خان حسن زئی نے کہا ہے کہ ضلع اوگی کا قیام ہمارا حق اور علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، جس کے حصول کیلئے عوامی نیشنل پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ضلع اوگی کے قیام کیلئے باقاعدہ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ، جو علاقے کی ترقی اور عوامی حقوق کے حصول کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments