پی ٹی اے ،ایک ہفتہ میں موبائل آپریٹرز کی 115ٹیلی کام سائٹس کا معائنہ

پی ٹی اے ،ایک ہفتہ میں موبائل آپریٹرز کی 115ٹیلی کام سائٹس کا معائنہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے نے ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے (30 ستمبر تا 7 اکتوبر ) میں موبائل آپریٹرز کی مجموعی طور پر 115 ٹیلی کام سائٹس کا معائنہ کیا۔۔۔

لاہور میں 39، کراچی میں 17، سکھر میں 16، ملتان اور راولپنڈی میں 14، 14، کوئٹہ میں 8، ایبٹ آباد میں 4 اور گلگت میں 3 سائٹس کا معائنہ کیا گیا۔ فیلڈ ٹیموں نے موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی، کال اور ڈیٹا سروسز کے معیار، کوریج اور بجلی کے متبادل انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے نتیجے میں معائنہ کردہ مختلف علاقوں میں موبائل سروسز کے معیار میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔مانیٹرنگ کے دوران کال نہ ملنے ، کال ڈراپ ہونے ، موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور نیٹ ورک کوریج سے متعلق مسائل کی موقع پر جانچ کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...