امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ڈی آئی جی

امن و امان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ،ڈی آئی جی

جرائم کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات،ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس علی وسیم اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی رانا عمر فاروق کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔پولیس ترجمان کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکیورٹی انتظامات کی موثر نگرانی، پولیس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنائیں، جرائم کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...