اسلام آباد، 370ملزمان گرفتار، منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد
2,823افراد، 1,149گھروں، 235دکانوں، 565گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے 370ملزمان گرفتارکرکے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ سرچ آپریشنز کے دوران 2,823افراد، 1,149 گھروں، 235دکانوں، 52ہوٹلز، 1,557موٹر سائیکلوں اور 565گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں 296عدالتی مفرور، مجرمان اشتہاری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان شامل ہیں، جبکہ منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مزید 74ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5,550گرام آئس، 6,058گرام چرس، 1,210گرام ہیروئن، شراب کی 114بوتلیں، تین گنز، دو خنجر اور مختلف بور کے 37پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید برآں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے زونل ایس پیز کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے ۔ ان کارروائیوں کے دوران 2,823افراد، 1,149گھروں، 235دکانوں، 52ہوٹلز، 1,557موٹرسائیکلوں اور 565گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ مزید جانچ پڑتال کیلئے 130مشکوک افراد، 137موٹر سائیکلوں اور تین گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ سرچ آپریشنز کے دوران 6پستول اور 31گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments