اسلام آباد پولیس کا حج و عمرہ فلاحی سکیم کا آغاز، ملازمین سے درخواستیں طلب
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس نے حج و عمرہ فلاحی سکیم 2026کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق محکمہ کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوششوں کے سلسلے میں اہل پولیس اہلکاروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، ان میں کانسٹیبل سے لے کر ڈی ایس پی کے عہدے تک کے افسران شامل ہیں۔ سکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے حج کیلئے پانچ اور عمرہ کیلئے چار خوش نصیب ملازمین کا انتخاب کیا جائے گا، عمرہ کیلئے ہر تین ماہ بعد قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ملازم کا انتخاب کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments