زونگ ڈیجیٹل سکالرز پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر زونگ نے نالج پلیٹ فارم کے اشتراک سے زونگ ڈیجیٹل سکالرز پروگرام کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
جس کا مقصد ڈیجیٹل شمولیت، مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ مہارتوں اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت میں نوجوان لڑکیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستان کے 35شہروں میں 300سے زائد سکولوں کے پچاس ہزار سے زیادہ طلبہ اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں جن میں پانچ ہزار سے زائدلڑکیاں بھی شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments