ستھرا پنجاب ،خلاف ورزیوں پر 55 افراد کو وارننگ نوٹس جاری

ستھرا پنجاب ،خلاف ورزیوں پر  55 افراد کو وارننگ نوٹس جاری

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد کی ہدایات پر شہر بھر سمیت دیہی علاقوں اور تحصیلوں میں صفائی ستھرائی، انسدادِ لٹرنگ اور سموگ کے خاتمے کیلئے زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔

ستھرا پنجاب ایجنسی کی ٹیمیں کوڑا کرکٹ کے خاتمے ، عوامی مقامات کی صفائی اور شہریوں میں صفائی کا شعور اجاگر کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔مہر کالونی یوسی 08، مورگاہ یوسی 82، ڈھوک کھبہ یوسی 42 اور آفندی کالونی یوسی 26 میں صفائی اور انسدادِ لٹرنگ مہم کے دوران اینٹی لٹرنگ سکواڈ نے مجموعی طور پر 400 انسپکشن کیں جبکہ خلاف ورزیوں پر 55 افراد کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...