فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نعت خوانی کے مقابلے ،سیماب محسن نمبر ون

 فیڈرل تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام نعت  خوانی کے مقابلے ،سیماب محسن نمبر ون

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام جاری ہم نصابی سرگرمیوں کے دوسرے روز نعت خوانی کے مقابلے ہوئے۔

میٹرک لیول کے مقابلہ جات میں سیماب محسن ایف جی پبلک سکول بوائز آر اے بازار راولپنڈی نے پہلی ، محمد دانیال، عسکریہ کالج اے 30 لالا رخ دی مال واہ کینٹ نے دوسری اور محمد احمد عطاری جن کا تعلق ایف جی پبلک سکول نمبر 1 بوائز چکلالہ راولپنڈی کینٹ سے ہے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح انٹرمیڈیٹ لیول کے نعتیہ مقابلہ جات میں محمد روشان علی، ایف جی سائنس ڈگری کالج بوائز واہ کینٹ نے پہلی، سیدہ مومینا زاہد ایف جی ڈگری کالج برائے خواتین عابد مجید روڈ راولپنڈی نے دوسری اور محمد اویس کے آر ایل ماڈل کالج فار بوائز کوہٹہ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...