کامسٹیک اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین تعلیمی تعاون کا معاہدہ
ممتاز ماہرینِ تعلیم، محققین اور سکالرز کی پاکستانی جامعات میں علمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا
اسلام آباد(نامہ نگار)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی کے درمیان مشترکہ تعلیمی و علمی سرگرمیوں کے فروغ، بین الاقوامی تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ممتاز ماہرینِ تعلیم، محققین اور سکالرز کی پاکستانی جامعات میں علمی سرگرمیوں میں شرکت کو سہل بنانے کے لیے ایک معاہدۂ تعاون (لیٹر آف ایگریمنٹ) پر دستخط کیے گئے ہیں۔معاہدے پر کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے چیئرمین، انجینئر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے دستخط کیے ۔اس معاہدے کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک کے ممتاز اسکالرز، محققین اور ماہرین کی شمولیت سے لیکچرز، سیمینارز، ورکشاپس، خصوصی علمی نشستوں، تعلیمی مکالموں، ادارہ جاتی دوروں اور استعداد کار میں اضافے کی دیگر باہمی طور پر طے شدہ سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی، سائنسی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments