ترکیہ کا جعلی ورک ویزا، شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد(اے پی پی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے ترکیہ کا جعلی ورک ویزا دلوانے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور فراڈ کی گئی مکمل رقم برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دی۔
ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے باقاعدہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 729/2026 میں نامزد دو ملزمان لیاقت علی اور کاتب یونس کو حراست میں لیا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک شہری کو ترکیہ میں ملازمت اور ورک ویزا دلانے کا جھانسہ دے کر اس سے 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیا لیے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments