این ڈی یو کے وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ ،سفارتی کوششوں بارے بریفنگ
اسلام آباد(وقائع نگار)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) اسلام آباد کے 28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 126 رکنی وفد نے میجر جنرل محمد رضا عیاذ کی سربراہی میں وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان سفیر سجاد حیدر نے وفد کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات، اہم سفارتی کامیابیوں اور عالمی و علاقائی سطح پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ترجمان نے شرکاء کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی تعاون کو آگے بڑھانے اور خطے و دنیا میں امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments