اقدام قتل اور ضرر کا مقدمہ ،مجرم کو 20 سال قید 29 لاکھ 52 ہزار جرمانہ
مجرم رحمن اﷲ نے جولائی 2023میں چاقو کے وار کرکے ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم رحمن اﷲ کو مجموعی طور پر 20 سال قید، 22 لاکھ 52 ہزار 634 روپے دیت، 5 لاکھ روپے جرمانے اور 2 لاکھ روپے ضمان کی سزا سنا دی۔راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق مجرم رحمن اﷲ نے جولائی 2023 میں تھانہ مورگاہ کے علاقے میں سابقہ رنجش پر چاقو کے وار کرکے ایک شہری کو زخمی کر دیا تھا جس پر اس کے خلاف اقدامِ قتل اور ضرر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments