این سی سی آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد سرکل نے واٹس ایپ ہیکنگ اور آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔۔۔
جس نے مبینہ طور پر خود کو کورئیر سروس کا نمائندہ ظاہر کرکے شہری کا واٹس ایپ اکانٹ ہیک کیا اور اسے 13 لاکھ روپے کا مالی نقصان پہنچایا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلطان کے نام سے ہوئی ہے ، جو فیصل آباد کے علاقے پینسرہ کا رہائشی ہے ۔ ملزم کو 2 نومبر 2026 کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ادھر خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد کر لیے ہیں، جن میں مدعیہ سمیت دیگر لڑکیوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بھی موجود تھیں۔ ایک اور کارروائی میں موبائل فون کی جعلی خرید و فروخت کے نام پر شہری سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ہتھیانے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ندیم عباس ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments