این سی سی آئی میں بھرتیاں فزیکل ٹیسٹ کا عمل جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں نئی بھرتیوں کے سلسلے میں ملک بھر کے 11 شہروں میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔۔۔
جبکہ حکام نے بھرتیوں کے تمام مراحل کو سو فیصد میرٹ اور شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ گوجرانوالہ، کراچی، سکھر، حیدرآباد، لاہور، ساہیوال، پشاور، کوئٹہ، گلگت، فیصل آباد اور ملتان میں لیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments