6 گینگز کے 13ملزمان گرفتار، 24مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

 6 گینگز کے 13ملزمان گرفتار، 24مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

کارروائیاں صادق آباد، گنجمنڈی ، صدر بیرونی ،رتہ امرال میں کی گئیں ،موبائل،نقدی بھی پکڑی گئی

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ گینگز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 6 گینگز کے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے 24 مسروقہ موٹر سائیکل، 4 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق صادق آباد پولیس نے تین گینگز کے 5 ملزمان سے 14 مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کی، گنجمنڈی پولیس نے چار رکنی گینگ سے 5 مسروقہ موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی جبکہ صدر بیرونی پولیس نے دو رکنی گینگ سے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، 2 موبائل فون، نقدی اور اسلحہ برآمد کیا۔ اسی طرح رتہ امرال پولیس نے دو رکنی گینگ سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...