45ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی نے 45ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، یہ بین الاقوامی کتب میلہ ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہو رہا ہے۔۔
افتتاحی تقریب میں پاکستان کے ممتاز اشاعتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں بک کارنر جہلم کے ڈائریکٹر گگن شاہد، فیروز سنز کے ڈائریکٹر دانیال سلام اور اردو بکس ورلڈ کے شریک بانی سرمد خان شامل تھے۔ پاکستان پویلین میں اردو اور انگریزی زبانوں کی متنوع مطبوعات نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں۔، جن میں شاعری، ناول، بچوں کی کتب، تعلیمی و تحقیقی تصانیف اور تاریخ و ثقافت سے متعلق کتابیں شامل ہیں۔ شفقت علی نے پاکستانی ناشرین کے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا، جن میں قدرت اللہ کمپنی، ضیا القرآن پبلی کیشنز اور پیرامائونٹ بکس کے سٹالز شامل تھے۔ سفیرِ پاکستان نے پاکستان پویلین کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور شارجہ کو علم، ثقافت اور تعلیم کے ایک اہم مرکز کے طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ پاکستانی سفیر نے محی الدین ابن عربی فائونڈیشن کے سٹال کا دورہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments