اسلامی یونیورسٹی اور ترکمانستان کا تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

اسلامی یونیورسٹی اور ترکمانستان کا تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

ترکمانستان کے سفیر کا وفد کے ہمراہ قائم مقام ریکٹر سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور ترکمانستان کے مابین دینی علوم اور عربی زبان سے متعلق مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں تعاون بڑھانے کی جانب پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطا جان مولاموف اور ترکمانستان کے مفتی، ارکاداغ کی مسجد کے امامِ اعلی اور ہائر مدرسہ کے ریکٹر یلکاپ خوجاگلییف نے حال ہی میں جامعہ کے صدر و قائم مقام ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے ملاقات کی۔ وزارتِ مذہبی امور کا اعلی سطح وفد بھی مہمانوں کے ہمراہ تھا، جبکہ دفترِ مفتی ترکمانستان کے سپیشلسٹ عطامراد سپارمرادوف نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ مہمانوں نے اصول الدین، شریعہ اور عربی کے شعبوں میں جامعہ کے ساتھ تعاون کی گہری خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جامعہ ایسی علمی شراکت داریوں کے قیام میں بھرپور تعاون کرے گی جن کے ذریعے ترکمان طلبہ اور سکالرز جامعہ میں اعلی تعلیم اور تحقیق جاری رکھ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...