کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں تصاویری نمائش
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں سٹوڈنٹس ویک کے سلسلے میں کامسیٹس آرٹ گیلری میں \'\'بدلتے آسمان تلے روزمرہ زندگی\'\' کے عنوان سے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں طلبہ کی جانب سے تیار کردہ 99 تصاویر اور پوسٹرز پیش کیے گئے ۔ فوٹوگرافی اور پوسٹر ڈیزائن پر مشتمل یہ نمائش تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کا ذریعہ بھی بنی ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر نے نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انچارج کیمپس پروفیسر ڈاکٹر مجید اقبال، سینئر فیکلٹی ممبران، افسران اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments