ذاکر حسین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان تعینات
گلگت(نمائند ہ دنیا ) گلگت بلتستان کے فرض شناس، قابل اور تجربہ کار آفیسر ذاکر حسین نے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت گلگت بلتستان کی ۔۔
حیثیت سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر سرکاری و عوامی حلقوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ذاکر حسین کا شمار گلگت بلتستان کے ان افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف انتظامی ذمہ داریوں کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments