راولپنڈی ،7ملزمان گرفتار، منشیات شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد
راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے۔۔۔
4 کلو 460 گرام چرس، 10 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ گوجر خان پولیس نے دو مبینہ منشیات سپلائرز کو گرفتار کرکے 2 کلو 960 گرام چرس جبکہ صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر ایک کلو 500 گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح تھانہ چکلالہ، مورگاہ اور کہوٹہ کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے 10 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments