راولپنڈی ، رواں سال ڈینگی کے 98مصدقہ کیسز
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 98 ہو گئی ہے جبکہ اس وقت 6مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 2کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔۔
تاہم رواں سال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق رواں سال ضلع کے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 6,825 مریضوں کی ڈینگی کے حوالے سے سکریننگ کی گئی جن میں 6,263مشتبہ، 2 ممکنہ اور 98 مصدقہ کیسز سامنے آئے جبکہ462 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق نہیں ہوئی،نومبر میں اب تک 14مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈینگی کے تدارک کے لیے 415 آؤٹ ڈور اور 985ان ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے 98فیصد علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔ رواں سال 60لاکھ 85ہزار 692 گھروں اور 20لاکھ94ہزار 885دیگر مقامات کی جانچ کی گئی جہاں سے 2لاکھ 20ہزار 248 گھروں اور27ہزار 852مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی سامنے آئی جبکہ مجموعی طور پر 2لاکھ 48 ہزار 100 لاروا تلف کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments