ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا فوراہ چوک کا دورہ ،عطائی ڈاکٹر گرفتار

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا فوراہ چوک کا دورہ ،عطائی ڈاکٹر گرفتار

راولپنڈی( خصوصی نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان گلزار نے تحصیل فوکل پرسن ناصر تنویر شاہ اور ہیلتھ انسپکٹر مسکین اللہ کے ہمراہ فوارہ چوک میں واقع کار پارکنگ پلازہ کے قریب عطائی ڈاکٹروں اور ۔۔۔

غیر مستند دندان سازوں کے خلاف کارروائی کی۔ ہیلتھ ٹیم کو دیکھتے ہی متعدد عطائی دندان ساز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، بعض کو پنجاب پولیس کی معاونت سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر نعمان نے کہا کہ شہری اپنا علاج ہمیشہ مستند اور کوالیفائیڈ معالجین سے کروائیں اور سڑکوں، بازاروں اور گلی محلوں میں بیٹھے غیر مستند عطائی ڈاکٹروں اور دندان سازوں سے ہرگز علاج نہ کروائیں۔انہوں نے کہا کہ عطائی افراد غیر معیاری آلات اور غیر محفوظ طریقہ علاج کے ذریعے ہیپاٹائٹس اور ایڈز (HIV) جیسی خطرناک بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ عوام کی صحت کے تحفظ اور عطائیت کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...