اپنے نمائندے منتخب کرنا آئینی و جمہوری حق ،نصراللہ رندھاوا

 اپنے نمائندے منتخب کرنا آئینی و جمہوری حق ،نصراللہ رندھاوا

حکومت نے اسلام آباد اور اس کے عوام کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ،پریس کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اسلام آباد اور اس کے عوام کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے ، حکمران چاہتے ہیں کہ شہری صرف وہی کریں جو حکومت کہے ۔ اسلام آباد ہم سب کا شہر ہے اور یہاں کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آئینی و جمہوری حق حاصل ہے ۔ اسلام آباد میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015ء میں ہوئے تھے ، آئین اور جمہوری روایات کے مطابق 2021ء میں نئے انتخابات ہو جانے چاہیے تھے ، لیکن اعلان کے بعد اب تک پانچ مرتبہ انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔ اب چھٹی مرتبہ بھی حکومت بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کی سازش کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے دفتر جماعت اسلامی میلوڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پاکستان کا وفاقی دارالحکومت ہے ، یہاں کے شہری ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی، صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہریوں کا حق ہے کہ انہیں بنیادی آئینی حقوق میسر ہوں اور وہ اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے مقامی مسائل حل کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...